انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ 11اکتوبر سے شروع ہوگا

سانتیاگو۔10اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل رائونڈ کل (ہفتہ سے )شروع ہوگا اور اس سلسلے میں دو میچز میں 4 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ سپین اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے …

سانتیاگو۔10اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل رائونڈ کل (ہفتہ سے )شروع ہوگا اور اس سلسلے میں دو میچز میں 4 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ سپین اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سٹیڈیو مالی، ٹالکا میں کھیلاجائے گا۔دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو اور ارجنٹائن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

یہ میچ سٹیڈیو نیشنل جولیو مارٹنیز پرادانوس، سانتیاگو میں کھیلا جائے گا۔انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔ میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق سپین ،کولمبیا،میکسیکو،ارجنٹائن،امریکا ،مراکش ،ناروے اور فرانس کی ٹیمیں ٹاپ 8 رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔سپر 8 مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا اور ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

پہلا کوارٹر فائنل میچ سپین اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان سٹیڈیو مالی، ٹالکا میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ میکسیکو اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان سٹیڈیو نیشنل جولیو مارٹنیز پرادانوس، سانتیاگو میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز12اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی ۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18 جبکہ فائنل میچ 19 اکتوبر کو جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں