اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے آئندہ انڈس اے آئی ویک 2026 کو وزیراعظم کے وژن کے تحت ایک اہم قومی اے آئی اقدام قرار دیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی صلاحیتوں اور تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک 2026 میں …
انڈس اے آئی ویک 2026 میں پاکستان کی اے آئی میں جدت طرازی نمایاں کردار ادا کرے گی، شزا فاطمہ خواجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے آئندہ انڈس اے آئی ویک 2026 کو وزیراعظم کے وژن کے تحت ایک اہم قومی اے آئی اقدام قرار دیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی صلاحیتوں اور تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک 2026 میں پاکستان کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں جدت طرازی نمایاں کردار ادا کرے گی اور ملک کو ابھرتی ہوئی عالمی اے آئی طاقت کے طور پر پیش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 9 فروری سے 15 فروری تک پاکستان میں انڈس اے آئی ویک 2026 کا انعقاد کیا جائے گا جو ایک قومی پروگرام ہوگا اور اس کا مقصد ملک بھر میں اے آئی سے متعلق آگاہی، تربیت اور عملی نفاذ کو فروغ دینا ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے زور دیا کہ یہ آئندہ ایونٹ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور تکنیکی ترقی کے عزم کو نمایاں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے عالمی رہنما، صنعت کے سربراہان، ممتاز اساتذہ اور اے آئی ماہرین ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس ایونٹ میں شرکت کریں گے جہاں مباحثے ہوں گے، خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیت، جدت اور اے آئی میں امکانات کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ اس موقع پر وزیراعظم اہم اے آئی پالیسیوں اور سٹریٹجک ستونوں کا اعلان کریں گے جو پاکستان کے اے آئی ایکو سسٹم کے لیے روڈ میپ متعین کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مباحثے ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن اور جدت کے حوالے سے ملک کے مستقبل کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاکستان کو اے آئی کی برتری کے مرکز کے طور پر مستحکم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے تنازعات کے دوران بھی جن میں بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ شامل ہے، مضبوط موقف برقرار رکھا اور کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سروسز بلا تعطل جاری رہیں۔ ملک کی تکنیکی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاکستان عالمی اے آئی منظرنامے میں اپنا مقام بنا لے گا جبکہ فائیو جی، فور جی اور تھری جی نیٹ ورکس میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آگاہی پروگرامز، ایکسپوز اور اے آئی پر مبنی تربیتی سیشنز سے فائدہ ہوگا جو انہیں مستقبل کے مواقع کے لیے تیار کریں گے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ان اقدامات کے بعد قیادت سمٹس اور سٹارٹ اپ شوکیسز کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ اے آئی سے متعلق کاروبار اور جدت طرازی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام اقدامات پاکستان کے اے آئی ایکو سسٹم کو مضبوط کریں گے اور نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی اے آئی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔








