انڈس موٹر کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 9 ماہ کے دوران 7 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال (2018-19ئ) پہلے 9 مہینوں کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا،اس دوران کمپنی کی تیار کردہ 50 ہزار 181 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ آئی ایم سی کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ 2018 ءکو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران کمپنی کی 47 ہزار103 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اس طرح …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال (2018-19ئ) پہلے 9 مہینوں کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا،اس دوران کمپنی کی تیار کردہ 50 ہزار 181 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ آئی ایم سی کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ 2018 ءکو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران کمپنی کی 47 ہزار103 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران انڈس موٹر کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں 3 ہزار 78یونٹس (7 فیصد ) اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گاڑیوں کی قومی مارکیٹ میں کمپنی کا حصہ 27 فیصد رہا ۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران کمپنی کی سیلز میں 18فیصد کے اضافے سے اس کا حجم گزشتہ سال کے99.83 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال بڑھ کر117.98 ارب روپے رہا تاہم کمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی۔کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے منافع 11.64 ارب روپے کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 10.26 ارب روپے خالص منافع کمایا ۔

Leave a Reply