جکارتہ۔ 4 جنوری (اے پی پی)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی جبکہ متعدد افراد تا حال لاپتہ ہیں۔انڈونیشیا کے نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت سمیت مضافاتی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے بعد بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں، …
انڈونیشیا، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی

مزید خبریں
جکارتہ۔ 4 جنوری (اے پی پی)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی جبکہ متعدد افراد تا حال لاپتہ ہیں۔انڈونیشیا کے نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت سمیت مضافاتی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے بعد بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں، گھر اور قمیتی سامان سیلاب کی نذر ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے 170 ملین افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے۔ جاوا جزیرے کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹرایجنسی کے ترجمان اگوس ویبو نے کہا ہے کہ لاشوں کی تلاش اور سیلاب میں پھنسے خاندانوں کو نکالنے کے لئے کارروائیاں کی رہی ہیں۔








