اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) انڈونیشیاءمیں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی تجارتی میلے ” سیال انٹرفوڈ“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی ادارے 24مئی 2019ءتک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش 13تا16نومبر2019ءکو جکارتہ ، انڈونیشیاءمیں منعقد ہوگی جس میں چاول ، کھانے ، مشروبات ، کھانے کے اجزاء، بیکری ، کافی ، چائے …
انڈونیشیاءمیں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی تجارتی میلے ” سیال انٹرفوڈ“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی ادارے 24مئی 2019ءتک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) انڈونیشیاءمیں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی تجارتی میلے ” سیال انٹرفوڈ“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی ادارے 24مئی 2019ءتک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش 13تا16نومبر2019ءکو جکارتہ ، انڈونیشیاءمیں منعقد ہوگی جس میں چاول ، کھانے ، مشروبات ، کھانے کے اجزاء، بیکری ، کافی ، چائے ، زرعی مصنوعات سمیت جمی ہوئی غذائیں اور کھانے پینے کی دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے۔ عالمی نمائش میں شرکت سے انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کرنے میں مدد حاصل ہوگی جس سے قومی برآمدات کے اضافہ میں معاونت حاصل ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








