انڈونیشیا اور چین کا بلیو اکنامی کے لیے مشترکہ میرین ٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا آغاز

جکارتہ ۔18نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا اور چین نے بلیو اکنامی کے لیے مشترکہ میرین ٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔شنہوا کے مطابق چین اور انڈونیشیا نے بلیو اکنامی میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ میرین ٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ چار روزہ پروگرام چین کی وزارتِ قدرتی وسائل کے پہلے انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی اور انڈونیشیا کی وزارتِ سمندری امور و ماہی گیری کے اشتراک سے جکارتہ …

جکارتہ ۔18نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا اور چین نے بلیو اکنامی کے لیے مشترکہ میرین ٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔شنہوا کے مطابق چین اور انڈونیشیا نے بلیو اکنامی میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ میرین ٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ چار روزہ پروگرام چین کی وزارتِ قدرتی وسائل کے پہلے انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی اور انڈونیشیا کی وزارتِ سمندری امور و ماہی گیری کے اشتراک سے جکارتہ میں شروع ہوا۔

سربراہ میرین و فشریز ایکسٹینشن اینڈ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ایجنسی نے کہا کہ میرین صلاحیتوں کو بڑھانا انڈونیشیا کے بلیو اکنامی، سمندری تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے قومی پروگراموں کے لیے اہم ہے۔

ڈائریکٹر، چین-انڈونیشیا سینٹر فار اوشن اینڈ کلائمیٹ کانگ بیلن نے کہا کہ یہ تربیت انڈونیشیا کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کی گئی ہے اور چین میرین سائنس و ٹیکنالوجی میں تبادلے کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں