انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی خصوصی کوششیں قابل ستائش ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی خصوصی کوششیں قابل ستائش ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیا کا دورہ قابلِ ستائش ہے، بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا ،خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کے نرخوں میں کمی ہوگی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلہ میں وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار اور سیکرٹری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود نے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیا کا دورہ کیا ۔

دورے کا مقصد ملک میں خوردنی تیل کی درآمد سے متوقع بحران کا سد باب کرنا تھا۔وزیرِ صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیاسےاڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ خوردنی تیل کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیا میں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی