جکارتہ ۔ 05 مارچ (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے تاریخی دورہ ایشیا کے دوران وہاں کی حکومتوں اور عوام نے معزز مہمان کا جس والہانہ محبت سے استقبال کیا اسی محبت کے جذبات کے تحت شاہ سلمان اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے مہمانوں کو الوداع بھی کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انڈونیشیا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سرکاری اور …
انڈونیشیا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال

مزید خبریں
جکارتہ ۔ 05 مارچ (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے تاریخی دورہ ایشیا کے دوران وہاں کی حکومتوں اور عوام نے معزز مہمان کا جس والہانہ محبت سے استقبال کیا اسی محبت کے جذبات کے تحت شاہ سلمان اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے مہمانوں کو الوداع بھی کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انڈونیشیا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا اورجب شاہ سلمان رخصت ہونے لگے تو انہیں الوداع کرنے عوام کا ایک جم غفیر امڈ آیا۔ ہزاروں لوگوں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں نے سڑکوں کی دونوں جانب کھڑے ہو کر پر جوش نعروں کی گونج میں شاہ سلمان کو الوداع کیا اور سعودی عرب سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کا برملا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ شاہ سلمان کے دورے سے 40 سال قبل ان کے بھائی شاہ فیصل بن عبدالعزیز مرحوم نے ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔








