انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ہلاک

جکارتہ ۔13نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے مشرقی کلیمنتان میں مہاکم دریا میں ایک کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ریسکیو دفتر کے سربراہ ڈوڈی سیتیاوان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 28 افراد بشمول تین عملے کے ارکان پر مشتمل کشتی ویسٹ کوٹائی ریجنسی کے بالائی علاقے میں ڈوب گئی۔سیتیاوان کے مطابق، 20 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ آٹھ …

جکارتہ ۔13نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے مشرقی کلیمنتان میں مہاکم دریا میں ایک کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ریسکیو دفتر کے سربراہ ڈوڈی سیتیاوان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 28 افراد بشمول تین عملے کے ارکان پر مشتمل کشتی ویسٹ کوٹائی ریجنسی کے بالائی علاقے میں ڈوب گئی۔سیتیاوان کے مطابق، 20 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ آٹھ افراد لاپتہ تھے جن کی لاشیں بدھ کی رات تک دریا سے برآمد کر لی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا، تقریباً 50 رضا کاروں نے ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ تمام لاپتہ افراد کی نعشیں دریا سے نکال لی گئیں۔

مزید خبریں