انڈونیشیا میں 6.3 درجے شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

انڈونیشیا کے شمالی صوبے مالوکو کے علاقے ہال ماہیرہ میں جمعے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 رہی۔یو ایس جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی ہے۔

ہانگ کانگ۔3جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے شمالی صوبے مالوکو کے علاقے ہال ماہیرہ میں جمعے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 رہی۔یو ایس جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی ہے۔ شنہوا نے جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز( جی ایف زیڈ)کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 126.8 کلومیٹر گہرائی میں اور 1.81 ڈگری شمالی عرض البلد اور 127.49 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا،یہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے آیا ۔انڈونیشیا کی میٹرالوجی ، کلائیمیٹالوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی کی طرف سے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔