انڈونیشیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جکارتہ۔30دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کے موسمیاتی اور جیو فزیکل ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح صوبہ مالوکو کے جنوبی ساحل پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گیے ہیں جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز210 …

جکارتہ۔30دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

چینی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کے موسمیاتی اور جیو فزیکل ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح صوبہ مالوکو کے جنوبی ساحل پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گیے ہیں جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز210 کلومیڑ سمندر کی گہرائی میں تھا ۔

زلزلے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔