قازان ۔25اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا نےبرکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاس کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ انڈونیشیا نےبرکس کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر برکس میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کیاہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے وزیر خارجہ سوگیونو نے کہا کہ انڈونیشیا کا برکس میں شامل ہونا اس کی …
انڈونیشیا کا برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار

مزید خبریں
قازان ۔25اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا نےبرکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاس کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ انڈونیشیا نےبرکس کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر برکس میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کیاہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے وزیر خارجہ سوگیونو نے کہا کہ انڈونیشیا کا برکس میں شامل ہونا اس کی آزاد خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی خاص بلاک میں شامل ہوں، لیکن ہم ہر فورم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ برکس میں شرکت کے ذریعے، انڈونیشیا "گلوبل ساؤتھ میں ترقی پذیر ممالک اور ممالک کے مشترکہ مفادات” کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہے گا۔








