جکارتہ۔1جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا نے مغربی کنارے میں 5 غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے پیر کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا چینلز پر کہا کہ اسرائیل کا فلسطین کی سرزمین پر آباد کاری اور مسلسل قبضہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت نے مسئلہ …
انڈونیشیا کی مغربی کنارے میں 5 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

مزید خبریں
جکارتہ۔1جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا نے مغربی کنارے میں 5 غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے پیر کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا چینلز پر کہا کہ اسرائیل کا فلسطین کی سرزمین پر آباد کاری اور مسلسل قبضہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کی وکالت کرنے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے انڈونیشیا کے عزم پر زور دیا۔ وزارت نے کہا کہ انڈونیشیا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ، خودمختار اور خودمختار ریاست کے فلسطینی عوام کے حق کی مستقل حمایت کرتا ہے۔








