انڈونیشیا کے جزیرہ ہالما ہریرا کے قریب 5.2 شدت کا زلزلہ

جکارتہ ۔ 10 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے مشرقی جزیرہ ہالماہریرا کے قریب 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جمعہ کو جزیرہ ہالماہریرا کے ضلع ٹوبیلو کے قریب 80 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا …

جکارتہ ۔ 10 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے مشرقی جزیرہ ہالماہریرا کے قریب 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جمعہ کو جزیرہ ہالماہریرا کے ضلع ٹوبیلو کے قریب 80 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 76.84 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔