انڈونیشین صنعتکار کی کینیڈا سے 25000 ٹن گندم کی خریداری

جکارتہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) انڈونیشیاءکے صنعتکار نے کینیڈا سے 25000 ٹن گندم کی خریداری کرلی جس کی سپلائی نومبر میں کی جائے گی۔سودے سے واقف تجارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشین صنعتکار اور کینیڈین حکام کے درمیان یہ معاہدہ حال ہی میں طے پایا جس کے تحت انڈونیشیاءکو 25000 ٹن ملنگ گندم فراہم کی جائے گی۔معاہدے کے تحت صنعتکار کو کینیڈین گندم 320-325 ڈالر فی ٹن کے حساب …

جکارتہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) انڈونیشیاءکے صنعتکار نے کینیڈا سے 25000 ٹن گندم کی خریداری کرلی جس کی سپلائی نومبر میں کی جائے گی۔سودے سے واقف تجارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشین صنعتکار اور کینیڈین حکام کے درمیان یہ معاہدہ حال ہی میں طے پایا جس کے تحت انڈونیشیاءکو 25000 ٹن ملنگ گندم فراہم کی جائے گی۔معاہدے کے تحت صنعتکار کو کینیڈین گندم 320-325 ڈالر فی ٹن کے حساب سے فراہم کی جائے گی ۔اس نرخ میں گندم کی قیمت کے ساتھ ساتھ کرایے کے اخراجات بھی شامل ہوں گے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بھی انڈونیشین صنعتکاروں کو نئی فصل کی خریداری کی پیشکش جاری ہے جس کی کٹائی نومبر اور دسمبر میں ہوگی۔10.5 فیصد پروٹین کی حامل اس گندم کی پیش کش 240-245 ڈالر فی ٹن کے حساب سے کی جارہی ہے۔

Leave a Reply