حیدر آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اپنی پوری آب و تاب کے سا تھ جاری ہے اور لیگ میں کانٹے فار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں آج ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائے …
انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائے گا

مزید خبریں
حیدر آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اپنی پوری آب و تاب کے سا تھ جاری ہے اور لیگ میں کانٹے فار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں آج ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ یہ میچ حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد شامل ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں اور اس سے شائقین کی توجہ میچز میں مزید بڑھ جاتی ہے۔








