انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی،ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے واضح کیاہے کہ مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔ پیرکویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے بتایاکہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ تمام ٹیکس دہندگان سے …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے واضح کیاہے کہ مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔ پیرکویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے بتایاکہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانہ اور سزائوں سے بچنے کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔