انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل بروز (اتوار کو)مزید 10 میچ کھیلے جائیں گے ۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں اتوار کو مزید 10میچوں کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
لندن۔23مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل بروز (اتوار کو)مزید 10 میچ کھیلے جائیں گے ۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق پہلا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برنلے اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اورای پی ایل کی ٹاپ پوائنٹس ٹیم آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ فلہم اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ دفاعی چیمپئن لیورپول اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ اینفیلڈ، لیورپول، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا کی ٹیمیں اتحاد اسٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ ساتویں میچ میں ناٹنگھم فارسٹ اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سٹی گرائونڈ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ آٹھواں میچ سنڈر لینڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان سٹیڈیم آف لائٹ، سنڈرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ایورٹن کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن کے مقام پر نبرد آزماہوں گی جبکہ 24مئی کا دسواں اور آخری میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اورلیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم،لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔








