انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 8میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔21فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کل (ہفتہ کو) مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ لیسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کنگ پائور سٹیڈیم ،لیسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر …

لندن۔21فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کل (ہفتہ کو) مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ لیسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کنگ پائور سٹیڈیم ،لیسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں بورن مائوتھ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ وائٹلٹی سٹیڈیم ،بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ آرسنل اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ایمرٹس سٹیڈیم،لندن میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں فلہم اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں کریون کاٹیج، لندن میں پنجہ آزمائی کریں گی۔چھٹے میچ میں ایپسوچ ٹائون اور ٹو ٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں پورٹ مین روڈ، ایپسوچ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

ساتواں میچ سائوتھمپٹن اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گاجبکہ 22 فروری کا آٹھواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

مزید خبریں