انگلش پریمیئر لیگ،ایورٹن کی نویں فتح ،آسٹن ولا کوسخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا

لندن۔19جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد آسٹن ولا کو 0-1 گول ہرا دیا،یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ای پی ایل میں نویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد ایورٹن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹین پوزیشن پر پہنچ گئی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں …

لندن۔19جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد آسٹن ولا کو 0-1 گول ہرا دیا،یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ای پی ایل میں نویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد ایورٹن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹین پوزیشن پر پہنچ گئی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن اور آسٹن ولا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹن ولا کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

ایورٹن کی جانب سےتھیرنو بیری نے فیصلہ کن گول میچ کے 59 ویں منٹ پر سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ ایورٹن کی ای پی ایل میں نویں فتح ہے اور وہ32 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دسویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔میچ میں آسٹن ولا کی ٹیم کوئی گول سکور نہیں کر پائی ۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔