انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول کی گیارہویں فتح ،نیو کیسل یونائیٹڈکو 1-4 گول سے شکست کا سامنا

لندن۔2فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت نیوکیسل یونائیٹڈ کو 1-4 گول ہرا دیا،یہ لیورپول کی ای پی ایل میں گیارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور …

لندن۔2فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت نیوکیسل یونائیٹڈ کو 1-4 گول ہرا دیا،یہ لیورپول کی ای پی ایل میں گیارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اینفیلڈ، لیورپول، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیورپول اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں لیورپول کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 1 کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا۔لیورپول کی جانب سےہیوگو ایکیٹیک نے دو جبکہ فلورین ورٹز اورابراہیم کوناتی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

نیوکیسل یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول انتھونی گورڈن نے 36 ویں منٹ پر سکور کیا۔ یہ لیورپول کی ای پی ایل میں 11ویں فتح ہے اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 53 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم بھی 46 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں