لندن۔29دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو 0-1 گول ہرا دیا،یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ای پی ایل میں ساتویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر گیارہویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال …
انگلش پریمیئر لیگ،ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ساتویں فتح ،کرسٹل پیلس کوسخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست کا سامنا

مزید خبریں
لندن۔29دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو 0-1 گول ہرا دیا،یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ای پی ایل میں ساتویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر گیارہویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور کی جانب سےآرچی گرے نے فیصلہ کن گول میچ کے 42 ویں منٹ پر سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔
یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ای پی ایل میں ساتویں فتح ہے اور وہ 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر گیارہویں پوزیشن پر ہے۔میچ میں کرسٹل پیلس کی ٹیم کوئی گول سکور نہیں کر پائی ۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 42 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔








