لندن۔20اگست (اے پی پی):لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنی مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا۔ لیڈز یونائیٹڈ نے ایورٹن کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لوکاس نمیچا نےپنالٹی کک پر واحد گول کر کے اپنی ٹیم لیڈز یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز انگلینڈ میں ہوچکا ہے جس میں …
انگلش پریمیئر لیگ، لیڈز یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز اپنے ابتدائی میچ میں ایورٹن کو ہرا دیا

مزید خبریں
لندن۔20اگست (اے پی پی):لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنی مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا۔ لیڈز یونائیٹڈ نے ایورٹن کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لوکاس نمیچا نےپنالٹی کک پر واحد گول کر کے اپنی ٹیم لیڈز یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز انگلینڈ میں ہوچکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ایلنڈ روڈ، لیڈز کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان لیڈز یونائیٹڈکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم ایورٹن کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔
لیڈز یونائیٹڈ کے لوکاس نمیچا کو میچ کے 84 ویں منٹ پر پنالٹی کک ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لوکاس نمیچا نے گیند کو جال میں پھنکتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایورٹن کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی اور یوں لیڈز یونائیٹڈ نے نہ صرف ایورٹن کو نہ صرف 0-1 گول سے ہرا دیا بلکہ اپنی مہم کا فاتحانہ انداز میں آغاز کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی لیڈز یونائیٹڈ کو 3 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل ہوگئے۔








