انگلینڈآئندہ ماہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکے لئے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا

لندن۔22اپریل (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور اپنے دورے کے دوران وہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا اور یہ میچ …

لندن۔22اپریل (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور اپنے دورے کے دوران وہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا اور یہ میچ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ یکم جون کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 3 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں چیسٹرلی سٹریٹ پہنچیں گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 8جون کو برسٹل میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 جون کو سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔