لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-1 سے ہرا چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک لارڈز، …
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 جولائی سے شروع ہوگا

مزید خبریں
لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-1 سے ہرا چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی تک نوٹنگھم، تیسرا 27 سے 31 جولائی تک لندن جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔








