انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آغاز بدھ کو پہلا ٹیسٹ میچ سے ہوگا

مانچسٹر۔20اگست (اے پی پی):انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل (بدھ سے) ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔ آئی لینڈرز ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہیں اور وہ اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان برطانوی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بین سٹوکس کی …

مانچسٹر۔20اگست (اے پی پی):انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل (بدھ سے) ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔ آئی لینڈرز ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہیں اور وہ اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان برطانوی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بین سٹوکس کی غیر موجودگی میں مایہ ناز بلے باز اولی پوپ لیڈ کریں گے جبکہ آئی لینڈرز مایہ ناز آل رائونڈر دھننجایا ڈی سلوا کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے۔ اس سے قبل انگلینڈ لائنز اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چارروزہ پریکٹس میچ میں انگلینڈ لائنز نے سری لنکن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 29 اگست سے 2 ستمبر تک لندن کے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 ستمبر تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔