برسٹول۔ 27 جون(اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا، میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹی گراﺅنڈ برسٹول میں شیڈول تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے، کوسال مینڈس، …
انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا
برسٹول۔ 27 جون(اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا، میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹی گراﺅنڈ برسٹول میں شیڈول تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے، کوسال مینڈس، دنیش چندیمل اور کپتان اینجلو میتھیوز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ کرس ووکس اور لیم پلنکٹ نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ کو روک دیا گیا، موسلا دھار بارش کے باعث گراﺅنڈ میں پانی جمع ہوگیا اور میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلا میچ ٹائی ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔









