انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا

ساو¿تھمپٹن ۔ 25 اگست (اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، انگلینڈ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی، میچ کے پانچویں اور آخری روز کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہا اور میچ کے لئے 42 اوورز مقرر کیے گئے جن میں سے 27.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالئے تھے، بابر اعظم 63 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ انگلینڈ کے زیک کرولی کو میچ اور جوز بٹلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 600 وکٹیں مکمل کرلیں۔ منگل کو ساﺅتھمپٹن کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے پانچویں روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو چھٹے اوور میں انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کو آﺅٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کرلیں۔ اظہر علی انفرادی 31 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کو تین وکٹوں کے نقصان پر 112 سے زائد سکور تھا کہ پانچویں روز بھی میچ خراب موسم کے باعث متاثر رہا۔ اسد شفیق پاکستان کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21 رنز بناکر جو روٹ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان ٹیم نے پانچویں اور آخری روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم 63 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے دو، سٹورٹ براڈ اور جو روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ انگلینڈ کے زیک کرولی میچ اور جوز بٹلر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔