پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے کہا ہے کہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارم کرنے سے کھلاڑی کی پہچان بنتی ہے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن …
انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، حسن نواز

مزید خبریں
راولپنڈی ۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے کہا ہے کہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارم کرنے سے کھلاڑی کی پہچان بنتی ہے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی 87 رنز سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ عرفات منہاس نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر ہیں، انہوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ حسن نواز نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، وہ مشکل چیلنج کو خوشی سے قبول کرتے ہیں اور میدان میں اپنی سو فیصد صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے حوالے سے قومی کرکٹر نے کہا کہ انہیں اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے ڈیڑھ سال ہو چکا ہے اور وہ اس کردار سے مطمئن ہیں، مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ پر ٹھہرنا، سنگلز لینا اور میچ کی صورت حال کے مطابق اننگز کو آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ حالات کے تقاضوں کے مطابق بیٹنگ کریں اور اننگز کو اچھے انداز میں اختتام تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فٹنس بہتر بنانے اور کھیل کے مختلف پہلوؤں میں مزید بہتری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔








