ریگا۔15اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے فیفاورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نہ صرف 0-5 گول سے شکست دی بلکہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2026 کے لئے بھی کوالیفائی …
انگلینڈ فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی ،فیفاورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
ریگا۔15اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے فیفاورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نہ صرف 0-5 گول سے شکست دی بلکہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2026 کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
ڈوگاواس سٹیڈینز، ریگا، لٹویا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ہیری کین نے دو جبکہ انتھونی گورڈن،میکسم ٹونیسیو اور ایبریچی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تھامس ٹخیل کی زیرِ قیادت انگلش ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر گرفت مضبوط رکھی، اور پہلے ہاف میں ہی 0-2گولز کی برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے اب تک کوالیفائنگ گروپ کے میں کھیلے گئے تمام چھ میچز جیتے ہیں اور ٹیم کو واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس دوران ٹیم نے ایک بھی گول نہیں کھایا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوچ تھامس ٹخیل نے کہا کہ یہ ایک شاندار لمحہ ہے۔ ٹیم میں زبردست جوش و خروش ہے۔ امریکہ جانے کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔ ہماری ٹیم نہ صرف جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے بلکہ ایک کلب فیل بھی دیتی ہے، جہاں سب ایک ہی نظریے کے تحت محنت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اب کوالیفائنگ مرحلہ میں اپنا آئندہ میچ 13 نومبر کو سربیا کے خلاف کھیلے گیاور 16 نومبر کو البانیہ کے خلاف میچ کھیلے گی ۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ ڈرا 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز جون میں ہوگا۔ فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔








