ساﺅتھمپٹن ۔ 28 مئی (اے پی پی) انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ 331 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کوئنٹن ڈی کاک 98 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بین سٹوکس کو 101 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر …
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں دو رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
ساﺅتھمپٹن ۔ 28 مئی (اے پی پی) انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ 331 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کوئنٹن ڈی کاک 98 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بین سٹوکس کو 101 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔









