ملتان۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، وکٹ پر کریکس کھل رہے ہیں، میچ نتیجہ خیز ہونے کے امکانات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے …
انگلینڈ ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، سلمان علی آغا
ملتان۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، وکٹ پر کریکس کھل رہے ہیں، میچ نتیجہ خیز ہونے کے امکانات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم چاہتے بھی یہی ہیں کہ انگلینڈ تیز کھیل کر غلطیاں کرے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں سنچری بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سلمان آغا نے کہا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی پلان نہیں تھا،کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں،سپنرز پر اٹیک کرنا میری گیم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم پانچ سو پلس سکورکرتی ہے تو تمام کھلاڑی پراعتماد ہوتے ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بائولر برائیدن کارس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں باؤلرز کے لیے کنڈیشنز کافی مشکل تھیں،موسم بھی کافی گرم تھا،ہر سیشن میں ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا،بدقسمتی سے کپتان اولی پوپ آغاز میں ہی کیچ آئوٹ ہوگئے،پاکستان مضبوط ٹیم ہے،پاکستان کے خلاف اچھا گیم کھیلنے کیلئے تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ بال ریورس ہوگی۔واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 119 گیندیں کھیل کر 104 سکور بنا ئے اور ناٹ آئوٹ رہے۔









