انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو میچز میں سرفراز اور عماد کی کارکردگی قابل ستائش رہی، توقع ہے کہ وہ اگلے میچز میں ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کریں گے، توصیف احمد

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق آف سپنر توصیف احمد نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں آل راﺅنڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان کے دوسرے نوجوان کھلاڑی بھی ان دونوں کی تقلید کرتے ہوئے جلد ہی اچھی کارکردگی دکھانا شروع کریں گے‘ شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑی مستقل ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز میں نئے کھلاڑیوں کے لئے اچھی کارکردگی دکھانا ہمیشہ مشکل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں بہت سے نوجوان کھلاڑی ایسے ہیں جو انگلش کنڈیشنز سے پوری طرح ہم آہنگ نہیں اس لئے وہ پہلے دو میچوں میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے مگر امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کا سرمایہ ہوں گے اور کامیابی سمیٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے