انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی سپنر ابرار احمدبیمار ہو گئے

ملتان 10 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ سپنر ابرار احمد بیمار ہوگئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لیگ سپنر ابرار احمدنے جمعرات کو علی الصبح بخار اور جسم میں درد ہونے کی شکایت کی ،جس پر انہیں ابتدائی چیک اپ کے لیے مقامی نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ضروری میڈیکل ٹیسٹ …

ملتان 10 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ سپنر ابرار احمد بیمار ہوگئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لیگ سپنر ابرار احمدنے جمعرات کو علی الصبح بخار اور جسم میں درد ہونے کی شکایت کی ،جس پر انہیں ابتدائی چیک اپ کے لیے مقامی نجی ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کروانے کیلئے ان کی بلڈ رپورٹس لیبارٹری بھجوا کر ابرار احمد کا علاج معالجہ شروع کیا،تاہم ابرار احمد کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد ان کی صحت سے متعلق مزید اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف 35 اوورز کراکر 174 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے، میچ کے چوتھے روز وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گرائونڈ میں نظر نہیں آئے۔