لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کا پہلا ٹیسٹ 7 سے11 اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ راولپنڈی 24 …
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کا پہلا ٹیسٹ 7 سے11 اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ راولپنڈی 24 سے28 اکتوبر تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن اس سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہونگے۔وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں۔پہلے ٹیسٹ کے لیے سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلہ دیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہونگے یہ دونوں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ پاکستان کے آصف یعقوب ( آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائر) فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے کمار دھرما سینا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شرف الدولہ سیکت تھرڈ امپائر ہونگے۔ پاکستان کے راشد ریاض جو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں، چوتھے امپائر ہوں گے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ کمار دھرما سینا تھرڈ امپائر ہونگے۔ پاکستان کے فیصل آفریدی جو انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل ہیں ، چوتھے امپائر ہوں گے۔








