انگلینڈ کے فٹبالر جیک گریلیش کے پائوں کا آپریشن، سیزن قبل از وقت ختم

لیورپول۔10فروری (اے پی پی):ایورٹن کے مڈفیلڈر جیک گریلیش نے تصدیق کی ہے کہ ان کے پاؤں میں سٹریس فریکچر کے باعث سرجری کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ان کا موجودہ سیزن قبل از وقت ختم ہو گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز فٹ بالر جیک گریلیش کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا سیزن اس طرح اختتام پذیر …

لیورپول۔10فروری (اے پی پی):ایورٹن کے مڈفیلڈر جیک گریلیش نے تصدیق کی ہے کہ ان کے پاؤں میں سٹریس فریکچر کے باعث سرجری کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ان کا موجودہ سیزن قبل از وقت ختم ہو گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز فٹ بالر جیک گریلیش کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا سیزن اس طرح اختتام پذیر ہو۔30 سالہ جیک گریلیش، جو مانچسٹر سٹی سے ایورٹن کو سیزن لون پر جوائن کیے ہوئے تھے، 18 جنوری کو آسٹن ولا کے خلاف 0-1 کی فتح کے دوران زخمی ہوئے۔

اس انجری نے ان کی انگلینڈ کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت کی امیدوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔جیک گریلیش نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہاکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ سیزن اس طرح ختم ہو، لیکن یہی فٹبال ہے۔ سرجری ہو چکی ہے اور اب ساری توجہ فٹنس پر ہے۔ میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آؤں گا۔انہوں نے رواں سیزن ایورٹن کی جانب سے تمام مقابلوں میں 22 میچز کھیلے، جن میں 2 گول سکور کیے اور 6 اسسٹ فراہم کیے۔ ان کی حالیہ کارکردگی کے بعد انگلینڈ سکواڈ میں واپسی کی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں۔

جیک گریلیش نے انگلینڈ کے لیے آخری میچ اکتوبر 2024 میں عبوری کوچ لی کارزلی کے دور میں کھیلا تھا۔ وہ 2021 میں 10 کروڑ پاؤنڈ کی ریکارڈ فیس پر آسٹن ولا سے مانچسٹر سٹی منتقل ہوئے تھے، جہاں انہوں نے تین پریمیئر لیگ ٹائٹلز، چیمپئنز لیگ اور ایف اے کپ جیتا۔تاہم گزشتہ سیزن وہ مانچسٹر سٹی میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے، جس کے بعد انہیں امریکا میں ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے سکواڈ سے بھی باہر رکھا گیا اور بعد ازاں ایورٹن کو لون پر دے دیا گیا۔جیک گریلیش نے ایورٹن کے مداحوں اور کلب سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بے حد محبت اور سپورٹ ملی ہے، اور وہ جلد از جلد فٹ ہو کر واپس آنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔