انگلینڈ کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور 400 میٹر ہرڈلز کے چیمپئن الیسٹر چالمرز نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال ہی اولمپک کوالیفیکیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔بی بی سی کے مطابق 26 سالہ کھلاڑی الیسٹرچالمرز جنہوں نے 2024 کے پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتا تھا، کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد 2028 …
انگلینڈ کے چیمپئن ایتھلیٹ الیسٹر چالمرز کا2027 میں اولمپک کوالیفیکیشن حاصل کرنے کا عزم

مزید خبریں
لندن۔21اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور 400 میٹر ہرڈلز کے چیمپئن الیسٹر چالمرز نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال ہی اولمپک کوالیفیکیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔بی بی سی کے مطابق 26 سالہ کھلاڑی الیسٹرچالمرز جنہوں نے 2024 کے پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتا تھا، کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد 2028 کے اولمپک گیمز کا فائنل کھیلنا ہے اور وہ اگست تک مطلوبہ معیار حاصل کر کے آئندہ سال ہی کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے ۔
الیسٹر چالمرز نے مزید کہا کہ رواں سال کا سیزن طویل رہا ہے اور اگلا سال بھی مصروف ہوگا کیونکہ ستمبر میں بیجنگ میں ورلڈ چیمپئن شپ اور یورپین ٹیم چیمپئن شپ بھی شیڈول ہیں اس لیے وہ فی الحال پری ونٹر ٹریننگ کر رہے ہیں اور فٹ رہ کر درست سمت میں محنت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔الیسٹرچالمرز کا ذاتی بہترین وقت 48.30 سیکنڈ ہے جو انہوں نے 2025 کے موسم گرما میں بنایا تھا اور ان کا ماننا ہے کہ اگر وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے وقت کو 47 سیکنڈز تک لے آئیں تو اولمپک فائنل میں جگہ بنانا بالکل ممکن ہے ۔
برطانوی ایتھلیٹ نے رواں موسم گرما میں اپنی چھٹی قومی چیمپئن شپ جیتی تھی جو ان کے پہلے بچے کی پیدائش کے چند دن بعد ہی منعقد ہوئی تھی جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں ہرڈل سے ٹکرانے کی غلطی کی وجہ سے وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے لیکن وہ اس ناخوشگوار تجربے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مستقبل کے مقابلوں کے لیے پرعزم ہیں۔








