میلان۔10فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں روایتی حریف امریکا اور دفاعی چیمپئن کینیڈا نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل فتوحات حاصل کر لیں جبکہ جرمنی اور میزبان ملک اٹلی نے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں مضبوط کر لیں۔شنہوا کے مطابق امریکا اور دفاعی چیمپئن کینیڈا کی ویمنز آئس ہاکی ٹیمیں گروپ اے میں ہیں اور دونوں تاحال ناقابل شکست ہیں۔ …
اولمپک ویمنز آئس ہاکی، امریکا اور کینیڈا تاحال ناقابلِ شکست،اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
میلان۔10فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں روایتی حریف امریکا اور دفاعی چیمپئن کینیڈا نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل فتوحات حاصل کر لیں جبکہ جرمنی اور میزبان ملک اٹلی نے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں مضبوط کر لیں۔شنہوا کے مطابق امریکا اور دفاعی چیمپئن کینیڈا کی ویمنز آئس ہاکی ٹیمیں گروپ اے میں ہیں اور دونوں تاحال ناقابل شکست ہیں۔ امریکا کی ٹیم نے تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں جیتے ہیں جبکہ کینیڈا نے دو میچز کھیلے اور دونوں میں اس کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
پالاٹالیا، میلان میں کھیلے گئے اپنے گروپ اے کے تیسرے میچ میں امریکا کی ویمنز آئس ہاکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئٹزرلینڈکی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے ہرا دیا۔یہ امریکا کی اپنے گروپ اے میں مسلسل تیسری فتح ہے۔ اس میچ میں کیرولین ہاروی اور جوئے ڈن نے ایک ایک گول کے ساتھ دو، دو اسسٹ کیے، جبکہ الیکس کارپنٹر نے ایک گول اور ایک اسسٹ دیا۔امریکی ٹیم آئندہ میچ میں دفاعی چیمپئن کینیڈا کے خلاف گروپ مرحلے کے اہم مقابلے میں میدان میں اترے گی۔ دونوں روایتی حریف گزشتہ سات میں سے چھ اولمپک فائنلز میں آمنے سامنے آ چکے ہیں، جن میں کینیڈا نے پانچ اور امریکا نے دو ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔
کینیڈا کی ویمنز آئس ہاکی ٹیم نے بھی گروپ اے میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے جمہوریہ چیک چیک ریپبلک کو 1-5 سے شکست دے دی اور وہ مسلسل کامیابیوں کے ساتھ گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔گروپ اے میں امریکا اور دفاعی چیمپئن کینیڈا کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ متوقع ہے، جبکہ گروپ بی میں اٹلی، جرمنی، سویڈن اور جاپان کے درمیان ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ بدستور سخت مقابلے کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے۔








