اوپن اے آئی کے دو نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف

سان فرانسسکو۔6اگست (اے پی پی):مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی ’’اوپن اے آئی ‘‘ نے دو نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف کرا دیئے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق اوپن اے آئی نے دو نئے "اوپن" اے آئی ماڈلز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں صارفین اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے کر مقامی سطح پر (لوکل مشینوں پر) چلا سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی کی جانب سے جاری …

سان فرانسسکو۔6اگست (اے پی پی):مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی ’’اوپن اے آئی ‘‘ نے دو نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف کرا دیئے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق اوپن اے آئی نے دو نئے "اوپن” اے آئی ماڈلز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں صارفین اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے کر مقامی سطح پر (لوکل مشینوں پر) چلا سکتے ہیں۔

اوپن اے آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ان ماڈلز کو "gpt-oss-120b” اور "gpt-oss-20b” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ماڈلز اوپن ویٹ لینگویج ماڈلز کہلاتے ہیں، جو صارفین کو ماڈل کے اندرونی پیرامیٹرز تک رسائی دیتے ہیں تاکہ انہیں اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے جو کہ کمپنی کے معروف بند ماڈل چیٹ جی پی ٹی کے برخلاف ہے۔

ایسے ماڈلز عام طور پر وہ کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جو اے آئی کو اپنے سرورز پر مخصوص کاموں کے لیے مقامی سطح پر تعینات کرتی ہیں۔اوپن اے آئی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان نئے ماڈلز کی تربیت کے لیے کن ڈیٹا سیٹس کا استعمال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، gpt-oss-120b گرافکس کارڈ (GPU) پر چلایا جا سکتا ہے، جب کہ gpt-oss-20b ایک سادہ لیپ ٹاپ پر بھی چل سکتا ہے، بشرطیکہ اس میں کم از کم 16 جی بی ریم موجود ہو۔

یہ پیشرفت اوپن اے آئی کے ماڈلز کو مختلف قسم کے ہارڈویئر پر قابلِ استعمال بناتی ہے۔دیگر ٹیکسٹ جنریٹنگ اے آئی ٹولز کی طرح، یہ دونوں ماڈلز بھی کوڈ لکھنے، تحقیق کرنے اور مختلف آن لائن ڈیٹا تک رسائی کے ذریعے جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں