اوپن یونیورسٹی کے گوجرانوالہ کیمپس میں تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گوجرانوالہ کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔اس تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس پروگرام منیجر ڈاکٹر سائرہ مقبول اساتذہ اور امریکی سفارتخانے کے تعاون سے انگریزی رسائی مائیکروسکالرشپ پروگرام کے 17سے 25 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات نے مشترکہ طور پر …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گوجرانوالہ کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔اس تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس پروگرام منیجر ڈاکٹر سائرہ مقبول اساتذہ اور امریکی سفارتخانے کے تعاون سے انگریزی رسائی مائیکروسکالرشپ پروگرام کے 17سے 25 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات نے مشترکہ طور پر کیا۔ رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے تقاریر ٹیبلواور ثقافتی شوکے ذریعہ قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔گوجرانوالہ کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنے اور انہیں قومی مفاد کی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں اور یہ تقریب انہی علمی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس سے نئی نسل میں مٹی سے محبت کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند ملک بنانے میں حصہ لیں۔تقریب میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی بلند کئے۔

مزید خبریں