اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 39 روپے 22 پیسے کمی کر دی

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے 22 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے اور اپریل کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے 22 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے اور اپریل کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 463 روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو گھریلو سلنڈر 1067 روپے کا ہو گیا ہے، مارچ میں 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت1530.17 روپے مقرر تھی۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت 5887 کی بجائے 4107 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں