اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):صارفین کوعالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی ہدایات پرآئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ سے 27 ارب روپے کی پہلی قسط فراہم کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق صارفین کوعالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے …
اوگرا کو وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ سے 27 ارب روپے کی پہلی قسط جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):صارفین کوعالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی ہدایات پرآئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ سے 27 ارب روپے کی پہلی قسط فراہم کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق صارفین کوعالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی ہدایات پریہ قسط فراہم کی گئی ہے تاکہ قیمتوں میں فرق کے کلیمز( پرائس ڈیفرینشل کلیمز)کی ادائیگی کی جا سکے۔
یہ فنڈز وفاقی حکومت کے اندر مختلف اخراجات میں کمی کے اقدامات کے ذریعے جمع کیے گئے اور انہیں وزیراعظم کی کفایت شعاری فنڈ میں منتقل کیا گیا۔بیان کے مطابق حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ مزید اخراجات میں کمی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے بجٹ کی حدود کے اندر رہا جا سکے اور اضافی بچت کے مواقع بھی تلاش کیے جا سکیں۔








