او آئی سی میں پاکستان کا بامعنی کردار قابل تعریف ہے، او آئی سی کشمیریوں کی آواز ہے

او آئی سی میں پاکستان کا بامعنی کردار قابل تعریف ہے، او آئی سی کشمیریوں کی آواز ہے سیکرٹری جنرل او آئی سی کی پاکستانی سفیر سے گفتگو اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)اسلامی ملکوں کی تنظیم(او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاتیمین نے او آئی سی میں پاکستان کے بامعنی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کی آواز ہے۔کشمیر کا تنازعہ …

او آئی سی میں پاکستان کا بامعنی کردار قابل تعریف ہے، او آئی سی کشمیریوں کی آواز ہے
سیکرٹری جنرل او آئی سی کی پاکستانی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)اسلامی ملکوں کی تنظیم(او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاتیمین نے او آئی سی میں پاکستان کے بامعنی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کی آواز ہے۔کشمیر کا تنازعہ کشمیری عوام کی امنگوں اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق پر امن حل سے ہی خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق سے بات کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے جمعرات کو او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں ان سے ملاقات کی۔پاکستانی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر حالیہ بھارتی تشدد کے حوالے بھارتی جارحیت کی مذمت اور بیان جاری کرنے پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔سفیر نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کے تازہ صورتحال سے متعلق بریف کیا اور کہا کہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کو درپیش دو دیرینہ تنازعات ہیں۔سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا خط بھی پہنچایا۔پاکستانی سفیر نے او آئی سی کو فعال پلیٹ فارم بنانے پر سیکرٹری جنرل کے متحرک کردار کو سراہا۔