اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے جہاں پلوامہ کے علاقہ میں مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسائے جانے کے نتیجہ میں متعدد معصوم شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے دہشت گردی کی …
او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے جہاں پلوامہ کے علاقہ میں مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسائے جانے کے نتیجہ میں متعدد معصوم شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برداری پر زور دیا کہ وہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کی امنگوں کو پورا کیا جائے۔ جنرل سیکرٹریٹ نے متاثرہ خاندانوں سے بھی دلی تعزیت ظاہر کی جن کے عزیز و اقارب دہشت گردی کی کارروائی میں جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔









