جدہ ۔ یکم مارچ (اے پی پی)اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے زیراہتمام افغانستان میں امن،استحکام،سلامتی اورقومی مصالحت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ ماہ علماءکانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیاہے ۔ اس بات کا فیصلہ جدہ میں اوآئی سی رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں کیا گیا جس میں 50سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد میں افغانستان میں …
او آئی سی کے زیراہتمام افغانستان میں امن،استحکام،سلامتی اورقومی مصالحت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ ماہ علماءکانفرنس کے انعقاد کا اعلان

مزید خبریں
جدہ ۔ یکم مارچ (اے پی پی)اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے زیراہتمام افغانستان میں امن،استحکام،سلامتی اورقومی مصالحت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ ماہ علماءکانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیاہے ۔ اس بات کا فیصلہ جدہ میں اوآئی سی رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں کیا گیا جس میں 50سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد میں افغانستان میں مصالحتی عمل کیلئے قائم کونسل، افغان علماءکونسل اورافغان حکومت اوآئی سی کے ساتھ تعاون کریں گی۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل جنرل ڈاکٹر یوسف عثیمین نے کہاکہ مجوزہ کانفرنس میں اسلام کے مذہبی تعلیمات کے انتہاپسندانہ اورسخت گیر تشریح کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا تاکہ افغانستان میں رہنے والے مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔








