او آئی سی کے وزراءخارجہ کی کونسل کا دو روزہ 45واں سیشن ہفتے کو ڈھاکہ میں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے وزراءخارجہ کی کونسل کا دو روزہ 45واں سیشن ہفتے کو ڈھاکہ میں شروع ہورہا ہے ۔کانفرنس کا موضوع ” پائیدار امن یکجہتی اور ترقی کے لئے اسلامی اقدار“ ہے۔ وزراءخارجہ روہنگیا مسلمان اقلیت کے مسئلے پر غور کریں گے۔ بنگلہ دیش ایک مناسب ملک ہے جہاں سے عالمی برادری تک روہنگیا مسلم اقلیت کے مصائب کے …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے وزراءخارجہ کی کونسل کا دو روزہ 45واں سیشن ہفتے کو ڈھاکہ میں شروع ہورہا ہے ۔کانفرنس کا موضوع ” پائیدار امن یکجہتی اور ترقی کے لئے اسلامی اقدار“ ہے۔ وزراءخارجہ روہنگیا مسلمان اقلیت کے مسئلے پر غور کریں گے۔ بنگلہ دیش ایک مناسب ملک ہے جہاں سے عالمی برادری تک روہنگیا مسلم اقلیت کے مصائب کے بارے میں اسلامی دنیا کا پیغام پہنچایا جا سکتا ہے۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد وزراءخارجہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگی ۔اس کے علاوہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد اوتھیامین،بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابولحسن اور دیگر رکن ممالک کے وزراءخارجہ بھی خطاب کرینگے۔کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کانفرنس کی خصوصی مہمان ہونگی۔کانفرنس کا آغاز بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر کوکس بازارکے علاقے میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے سے ہوگا۔

مزید خبریں