او جی ڈی سی ایل انٹرنشپ پروگرام کے تحت 13ہزار 600 امیدواروں کی درخواستیں موصول،3 سوگریجویٹس کو منتخب کیا جائے گا

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) میں انٹرنشپ پروگرام 2019ء کے تحت ایک سال کے دوران 13ہزار 600 امیدواروں نے انٹرنشپ کے لئے درخواستیں دیں، پروگرام کے تحت 3 سو نئے گریجویٹس کو فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں سے منتخب کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے سینئر حکام نے …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) میں انٹرنشپ پروگرام 2019ء کے تحت ایک سال کے دوران 13ہزار 600 امیدواروں نے انٹرنشپ کے لئے درخواستیں دیں، پروگرام کے تحت 3 سو نئے گریجویٹس کو فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں سے منتخب کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے سینئر حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کی طرف سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 13600امیدواروں نے درخواست فارم ڈائون لوڈ کر کے پروگرام میں شرکت کے لئے جمع کرائے جن کی سکروٹنی کی جا رہی ہے، کامیاب امیدواروں کو 20 ہزار روپے فی کس ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ پٹرولیم، کیمیکل، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس، مکینیکل، میکاٹرونکس اور سول کے شعبوں میں ایم ایس سی/بی ایس اور ماحولیاتی علوم میں بی ای، کمپیوٹر/ سافٹ ویئر/ٹیلی کام کے شعبوں، جیالوجیکل انجینئرنگ/جیالوجی و جیو فزکس، ایم بی اے/بی بی اے آنر اور دیگر متعلقہ شعبوں میں انجینئرنگ ڈگری کے حامل نئے طلباء کو شامل کیا جا رہا ہے جن کے لئے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 9 اگست سے قبل جن امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان ہو چکا ہیوہ اس پروگرام میں شمولیت کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے 60,60 امیدوار جبکہ انضمام شدہ قبائلی اضلاع، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے 20,20 امیدواروں کیلئے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

مزید خبریں