او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، دوسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 31 دسمبر2016ءکو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی (چھ ماہ) کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ ان چھ ماہ کے دوران کمپنی کی نیٹ سیلز مبلغ 81.081 ارب روپے ریکارڈ …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 31 دسمبر2016ءکو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی (چھ ماہ) کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ ان چھ ماہ کے دوران کمپنی کی نیٹ سیلز مبلغ 81.081 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹیکس کٹوتی کے بعد کمپنی کا خالص منافع 30.008 ارب روپے رہا جس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 6.98 روپے رہی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا جو10 فیصد ہے۔

Leave a Reply