اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اِن لینڈ ریونیو سروس کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 9پروبیشنری افسران نے اپنے اِن لینڈ سٹڈی ٹور کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پروبیشنری افسران کو ایف بی آر کے تنظیمی ڈھانچے، فرائض اور آپریشنل فریم ورک سے آگاہ کرنا تھا۔یہ افسران اس وقت سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت ہیں۔ممبر اِن لینڈ ریونیو (آپریشنز) …
اِن لینڈ ریونیو سروس کے 53ویں سی ٹی پی کے پروبیشنری افسران کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اِن لینڈ ریونیو سروس کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 9پروبیشنری افسران نے اپنے اِن لینڈ سٹڈی ٹور کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پروبیشنری افسران کو ایف بی آر کے تنظیمی ڈھانچے، فرائض اور آپریشنل فریم ورک سے آگاہ کرنا تھا۔یہ افسران اس وقت سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت ہیں۔ممبر اِن لینڈ ریونیو (آپریشنز) زبیر بلال کی زیر صدارت پروبیشنری افسران کو بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے محصولات کی وصولی اور ریونیو کلیکشن میں ایف بی آر کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایف بی آر افسران کے لئے درکار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ذکر کیا جن میں ٹیکسیشن اور اکاؤنٹنگ میں بہترین مہارت کے ساتھ ساتھ ٹیکس قوانین کی جامع سمجھ بوجھ شامل ہے۔ انہوں نے اِن لینڈ ریونیو آپریشنز ونگ کے مینڈیٹ کا بھی خاکہ پیش کیا جس میں ٹیکس دہندگان کی پروفائلنگ، ڈیٹا پر مبنی تجزیہ اور فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ قابلِ عمل انٹیلی جنس کے مؤثر تبادلے کے ذریعے محصولات میں اضافے پرزور دیا گیا۔
سیکرٹری اِن لینڈ ریونیو آپریشنز شفقت رسول سندھو نے ایف بی آر کی محصولات میں اضافہ کرنے کی حکمتِ عملیوں، ادارہ جاتی اصلاحات اورانتظامی تبدیلیوں کے اقدامات پر تفصیلی پریزنٹیشنز دی۔ انہوں نے دورے پر آئے ہوئے افسران کو کیڈر سٹرکچر، افسران کے کردار اور ذمہ داریوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی میں ان کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پریزنٹیشن کے بعد سوال و جواب کا ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا جس میں پروبیشنری افسران نے بھرپور شرکت کی۔
دورے کے اختتام پر سول سروسز اکیڈمی کی فیکلٹی نے جامع اور معلوماتی بریفنگ کے انعقاد پر ایف بی آر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ خیرسگالی کے اظہار کے طور پر سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔فیکلٹی اور پروبیشنری افسران نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اس سے مالیاتی نظم ونسق ، ادارہ جاتی اصلاحات اور سرکاری شعبہ کی جدت کاری میں ایف بی آر کے کردار کے بارے میں قابل قدر معلومات حاصل ہوئیں۔








