آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان،رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے

دبئی۔7مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میچ کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کا فائنل میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے …

دبئی۔7مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میچ کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کا فائنل میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پال ریفل اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے جوئیل ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9مارچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔